گوجرانوالہ،محنت کشوں کا عالمی دن، قرضوں کے حصول کے نام پر عام آدمی کا معاشی قتل کیا جارہا ہے،مزدور ایکشن کمیٹی

محنت کشوں کے عالمی دن یوم مئی کے موقع پر صنعتی ٹریڈ یونینز،سرکاری و نیم سرکاری اداروں کی تنظیموں اور سماجی کارکنوں کی مشترکہ میڈیا گفتگو
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹ)محنت کشوں، سرکاری و نیم سرکاری اداروں ،سماجی کارکنان موجودہ حکومت کی مزدور غریب دشمن پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں،آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کے نام پر عام آدمی خصوصا محنت کشوں مزدورں اور سرکاری ملازمین کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ، بجلی ،گیس،پیٹرول کے نرخوں میں آئے دن اضافہ کرکے مہنگائی کا طوفان بر پا کیا جارہا ہے۔جس سے وطن عزیز پاکستان کے معاشی حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مزدور ایکشن کمیٹی گوجرانوالہ کے سینئر راہنماوںملک نصیرا لدین ہمایوں، صاحبزادہ محمد سعید حاتم، ولی الرحمن خاں، محمد یوسف سپرا،محمد نعیم بٹ ، زبیر احمد رانجھا،پرویز مٹو،رانا محمد ندیم، جاوید اقبال انجم،ذکاء اللہ باجوہ، عارف بھٹی اور اعجاز احمد چشتی نے میڈیا فورم گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کے ساتھ ظلم و ستم بند کرکے آٹا، دالیں ، گھی، سبزی اور دیگر روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔پینشن اصلاحات اور لیو انکیشمنٹ ک سابقہ نظام کو بحال کیا جائے،اداروں میں ورک چارج ملازمین اور محنت کشوں کو مستقل کیا جائے،ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ ضروری ہے،مزدورں کے بچوں کی ایجوکیشن سکالرشپ، ڈیتھ گرانٹ،میرج گرانٹ جاری کی جائے،نو عمر بچیوں کی جبری مشقت ختم کی جائے اور خواتین ورکرز کوکام کی جگہ پر تحفظ اور اداروں کے اندر رہائش مہیا کی جائے،آفٹر ریٹائر منٹ مزدورں کو سوشل کارڈکی سہولت فراہم کی جائے،فیکٹریوں میں انسپیکشن کا نظام بحال کیا جائے،فیکٹریوں تجاراتی اداروںاور زرعی شعبہ میںلیبر قوانین یقینی بنا کر ہر ورکرز کو سوشل سیکیورٹی کارڈز بنائے جائیں، محنت کشوں سرکاری ملازمین کی تنخواہوںمیں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے،ورکرز ویلفیئرسکولوں کی تعداد بڑھائی جائے اور ان میں صنعتی مزدورں کے بچے و بچیوں کو داخل کریں، محنت کشوں کے حقیقی قائدین کو قومی و صوبائی اسمبلیوں میںسیٹیں مختص کرکے نمائندگی کا موقع دیاجائے،اگر حکومت وقت نے محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کے حقوق و مطالبات پر توجہ نہ دی تو ملک بھر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی،اس میڈیا گفتگو کے موقع پر مزدورں ایکشن کمیٹی کے دیگر قائدین حافظ انعام اللہ مان،اجد جاوید، لیاقت علی مہر ، محمد شہباز بخاری، اقبال منہاس، روشن مسیح، انور ڈوگر، فیصل محمود، اشفاق احمد سیالکوٹی، ملک عارف محمود، یاسر بٹ،محمد یونس گھمن بھی موجود تھے، ان راہنماوں نے اس موقع پر بتایا کہ یکم مئی 2024بدھ صبح 9بجے مزدورں کے عالمی دن یوم مئی پر بختیار لیبر ہال میں جلسہ عام ہوگا بعد ازاںوہاں سے ایک پُر امن جلوس نکلا جائے گا جوکہ جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا گورنمنٹ اقبال ہا ئی سکول پہنچ کر ملکی سلامتی استحکام کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگاتمام مزدورں محنت کشوں سماجی کارکنوں اور سرکاری ملازمین سے جوق در جوق شرکت کی اپیل ہے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی