اسلامک انٹرنیشنل سکائوٹس جمہوری دنیا میں اپنا ایک نام روشن کرے گی،صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی کمشنر فنانس پاکستان بوائز سکائوٹس اور اسلامک انٹرنیشنل سکائوٹس جمہوری کے چیف واحتشام نقوی کے ساتھ امریکہ نیو جرسی میں ایک اہم میٹنگ اس موقع پر سکائوٹنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ دنیا کے مسلم ممالک کے سکائوٹس لیڈر ،بو ائز اور گرلز سکائوٹس کی جمہوری ہے،جمہوری کو سکائوٹس کا اجتماع گیدرنگ کہتے ہیں۔ جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے سکائوٹس لیڈرز کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ انٹرنیشنل ہارمنی کو سپورٹ کیا جائے ۔ جمہوری کا مقصد سکائوٹنگ فار پیس ہے ،سکائوٹنگ برائے امن ہے اس میں مسلمان سکائوٹس کا یہ رول ہے کہ وہ دنیا کے تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیںاور مذہبی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان سے شمولیت کرنے والے سکائوٹس اگر ان کو ویزہ مل گیا تو انشاء اللہ تعالیٰ28یا 29جون کویہ وفد امریکہ پہنچے گا اور 10یا 11 جولائی کو یہ وفدواپس وطن آجائے گا۔اس میں خاص چیز یہ رکھی گئی ہے کہ سکائوٹس کی بے شمار ہیلدی ایکٹیویٹی Healthy activity کو شامل کیا گیا ہے ۔جس میں کشتی رانی، کلائمنگ ہے ، ہنٹنگ ہے ،سکیٹ رینج ہے،آرچری رینج تیر کمانی،اور اس کے علاوہ بہت سی سکیلزکو اس میں شامل کیا گیا ہے۔جمہوری کے دوران تمام سکائوٹس جو کہ مسلمان ہونگے پانچ وقت کی نماز پڑھنا ان پر لازمی ہوگا۔اور دوسرے مذاہب کے سکائوٹس جو اس جمہوری میں حصہ لیں گے وہ اپنے اپنے مذاہب کے مطابق عبادات کریں گے۔اس سے ایک خوبصورت ماحول پیدا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی نے امریکہ میں سکائوٹس جمہوری چیف احتشام نقوی کے ساتھ گفتگو میں کیا۔احتشام نقوی نے کہا کہ دنیا کہ زیادہ تر مسلمان ممالک کے سکائوٹس یہاں آرہے ہیںجن کے لئے ہر طرح کے انتظامات کرلئے گئے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ جمہوری دنیا میں اپنا ایک نام روشن کرے گی ،خاص طور پر دنیا میں امن ،دوستی،بھائی چارہ اور ایک دوسرے کا احترام کرنے کے لئے معاون ثابت ہوگی ۔میٹنگ میںپر محمد اظہر ڈپٹی سیکرٹری جمہوری یو ایس اے بھی موجود تھے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی