گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)بارش کے دوران واسا ہائی الرٹ، شہر کے نشیبی مقامات سے کھڑے پانی کو کلیئر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر گوجرانوالہ میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش کے دوران شہر کے نشیبی علاقوں سمیت مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہونے پر ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے فیلڈ عملہ کو ہائی الرٹ کر دیا اور تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فعال رکھنے کے احکامات بھی جاری کئے، جس پر واسا عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہاں جہاں پانی کھڑا تھا اسے کلیئر کر دیا۔ ترجمان واسا کے مطابق ایم ڈی نے موسم ابر آلود ہوتے ہی متعلقہ فیلڈ افسران اور عملہ کو متحرک رہنے کے احکامات جاری دئیے۔ ترجمان واسا کے مطابق بارش کے دوران بجلی کی بندش کی صورت میں تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا گیا تاکہ بارشی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے لیٹ نائٹ خود نکاسی آب کے انتظامات کاجائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ واسا کاسٹاف الرٹ رہے۔ ۔واسا کاسٹاف ہنگامی بنیادوں پر کام کرتارہا اور نکاسی آب کاآپریشن بارش رکنے کے بعد بھی جاری رہا۔ ایم ڈی واسانے عملہ کو ہدایت کی کہ مزید بارش کی صورت میں ہنگامی طورپر کام جاری رکھا جائے۔انہوں نے تمام افسران اور سٹاف کی بہتر کارکردگی کوبھی سراہا ۔ایم ڈی کاشان حفیظ بٹ نے کہاکہ واساگوجرانوالہ کے نشیبی علاقوں سے ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب کو یقینی بنایا جا رہا ہے مزید بارش کی صورت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے افسران،عملہ اور مشینری فیلڈ میں ہمہ وقت متحرک ہیں۔