نیک اولاد اپنے والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے ،ملک احمد خان اعوان

گوجرانوالہ۔( سٹاف رپورٹر) نیک اولاد اپنے والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے اور اپنی زندگی میں کی جانے والی نیکیوں کا ثواب ان کے مرحوم والدین کی بخشش کا ذریعہ بنتا رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار مقرررین نے قلعہ اعواناں (قلعہ جھنڈا سنگھ) میں اعوان ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے صدر کے کواڈینیٹر طارق یوسف اعوان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ تعزیتی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تعزیتی تقریب میں اعوان برادری کی سرکردہ شخصیات ملک احمد خان اعوان نائب صدر اعوان ویلفیئر سوسائٹی پاکستان ،صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب ملک جمیل اعوان، سابق کمشنر ملک زاہد اعوان،ملک حنیف ایم پی اے سرائے عالمگیر ،ملک خادم حسین پتوکی، سابق صدر گوجرانوالہ بار ملک عبدلستار اعوان ایڈووکیٹ،ملک انوارالحق اعوان ایڈووکیٹ،فنانس سیکرٹری اعوان ویلفیئر سوسائٹی ملک اظہر اعوان، ملک شوکت علی اعوان ،ملک فہیم اعوان کاڈیالوجسٹ( پی سی آئی) سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی شرکت کی ۔مقررین نے کہا کہ والدین زندگی میں اللہ کا انعام اور جب اس دنیا سے رخصت ہوتے ہیں تب سراپہ رحمت بن جاتے ہیں ۔جمعہ کے روز جو اولاد اپنے والدین کی قبروں پر جا کر دعا کرتی ہے ایک مقبول جج کا ثواب ان کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جاتا ہے۔ سب سے عظیم رشتہ ماں باپ کا ہے جو اولادان کی
قدر نہیں وہ انتہائی بد بخت تصور کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں باپ جب بوڑھے ہو جائیں تو ان سے نرم لہجہ اختیار کریں اور جب وصال کر جائیں تو صدقہ کریں تا کہ ان کی روح کو ایصال ثواب ملتا رہے۔امت مصطفی گنہگار ہونے کے باوجود امت مصطفی کے صدقے قیامت کے روز ان کے اعمالوں کو گناہوں سے پاک کر دیا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ جب ایک مومن کی موت آتی ہے تو اس کی روح قبض کرنے کیلئے آسمان سے زمین تک فرشتوں کی بارات امڈ آتی ہے ، آسمان کے سارے فرشتے اس نیک روح کو خوش آمدید کہتے ہوئے اوپر لے جاتے ہیں۔کے ۔تقریب کے آخر میں نائب صدر اعوان ویلفیئر سوسائٹی پاکستان ملک احمد خان اعوان نے مرحومہ کی بخشش ومغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی