انجمن طلبا اسلام سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام یومِ تشکیلِ انجمن اور رفقائے انجمن و کارکنان کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) انجمن طلبا اسلام سٹی گوجرانوالہ کے ناظم محمد داد مصطفی مہر کے زیر اہتمام یومِ تشکیلِ انجمن اور رفقائے انجمن و کارکنان کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سٹی کی کابینہ پر اپنا اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ۔ انجمن طلبا اسلام کی بنیاد آج سے 56 برس قبل کراچی میں چند طلبا نے رکھی۔ طلبا یونین کے آخری الیکشن میں واضح کامیابی کے بعد انجمن طلبا اسلام سب سے بڑی طلبا تنظیم بن گئی انجمن طلبا اسلام نے لاکھوں طلبا کی تربیت کر کے معاشرے کو دئیے جو آج بھی ملک و ملت کی تعمیر و ترقی اور انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔اس موقع پر برادر عمیر اعوان جنرل سیکرٹری پنجاب جنوبی،نصراللہ گل،ملک متین اعوان،چوہدری اقبال ہنجرا،سید مستجاب علی شاہ،احمد رضا جماعتی،شازب علی چٹھہ،ملک منیب اعوان،ڈاکٹر احمد نورانی،راشد مغل،میاں فاروق عارف،ملک نصیر نقشبندی حافظ حسان رضا،رانا حفی اکرم،نعمان صدیقی،ابوبکر مصطفے مہر،عدیل عارف،ابوبکر آصف بٹ،حماد رضا،ملک حسنین،احمد مہر و دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے مزید کہا انجمن طلبا اسلام طلبا حقوق کیلیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،حکومت فوری طلبا یونین کے انتخابات کروائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر ادارے میں یونین ہے مگر طلبا کو اس حق سے محروم کررکھا ہے ۔آئین طلبا کو یونین سازی کا حق دیتا ہے اے ٹی آئی فروغ امن کے لئے کوشاں ہے ہماری جدوجہد نفاذ نظام مصطفی کے لئے ہے ۔ انجمن طلبا اسلام نوجوانوں میں عشق مصطفی پیدا کرکے مکمل اسلامی معاشرے کے قیام کے لئے سرگرم عمل ہے ،انجمن نے ہمیشہ وطن سے محبت پر مبنی جذبوں کو پروان چڑھایا اور ہر موقع پر نظریہ پاکستان کی پاسداری کا حق ادا کیا ہے ۔ اس موقع پر انجمن طلبا اسلام کی تاریخی جدوجہد کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے جدوجہد عزم مصمم کیا گیا۔ تقریب میں انجمن طلبا اسلام کے ذمہ داران کارکنان رفقا اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی