اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے پبلک سیکرٹریٹ حلقہ این اے 46 اسلام آباد خداداد ہائیٹس پر لوگوں کے مسائل سنے
سیکٹر ای الیون سے حبیب خان صاحب ، چوہدری طارق اور غلام محی الدین اور دیگر نے ای الیون میں نکاسی آب اور ڈبل روڈ کی کشادگی کے حوالے سے درخواست کی .
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے ای الیون میں جاری پروجیکٹ کا وزٹ کیا اور نکاسی آب ، بارشوں میں ای الیون کے مکینوں کے لیے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ لیا .
ایم این اے انجم عقیل خان نے ایران ایونیو پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا جس کا جلد وزیراعظم شہباز شریف ، ایم این اے انجم عقیل خان اور ایرانی سفیر افتتاح کریں گے .
ایران ایونیو کے ساتھ ای الیون کے شہریوں کی سہولت کے لیے سروس روڈ کو بھی فنگشنل کیا جائے گا .
سرائے خربوزہ ، بیکڑ فتح بخش ، G13 ، جھنگی سیداں اور دیگر جگہوں سے آئے معززین نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو مسائل سے آگاہ کیا ۔