اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور چیئرمین یوتھ افیئرز رانا مشہود احمد خان کی طرف سے ” کامن ویلتھ” کنٹریز ایگزیکٹوز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا .
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور خطاب کیا .
کامن ویلتھ ایگزیکٹو مہمان خصوصی Mr.Sucheil نے بھی خطاب کیا اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا .
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ ، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات ، وزیر تعلیم بلوچستان ، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ، نیوٹیک ، نیسلے اور اداروں اور وزارتوں سے آئے مہمان شریک ہوئے.
آخر میں چیئرمین یوتھ افیئرز رانا مشہود احمد خان نے بھی تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا .