اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اراکین پارلیمنٹ عقیل انجم خان ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور راجہ خرم نواز نےچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی ہے.
ملاقات کے دوران ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے تعیناتی پر محمد علی رندھاوا کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی.
اسلام آباد میں متاثرین سی ڈی اے کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ پروجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.اراکین پارلیمنٹ اور چیئرمین سی ڈے اے نے اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت اور جدید شہر بنانے کے عزم کا اظہار کیا .اسلام آباد میں سیرو سیاحت کے فروغ کے لیے بھی اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا .