اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رکن قومی انجم عقیل خان اور عامر شہزاد خان نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے ملاقات کی ہے.
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے آئی جی صاحب کو سٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر سراہا .
انجم عقیل خان نے کہا کہ اسلام آباد میں قانون کی عملداری , پولیس اسٹیشن میں اصلاحات اور پولیس اسٹیشن کو Citizen Friendly بنانے کی ضرورت ہے .اسلام آباد میں کرائم اور منشیات فروشی کی بڑی وجہ بیگرز اور دیگر پیشہ ور ہیں جو آئی ڈی کارڈ کے بغیر پھرتے نظر آتے ہیں .اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت ہے اس کو جرائم ، سٹریٹ کرائم اور منشیات سے پاک کرنا نہ صرف پولیس کا فریضہ ے بلکہ ہم عوامی نمائندے اور تمام شہری سیکورٹی اداروں سے تعاون کریں گے.
انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن میں FIR کے اندراج اور تفتیش میں مزید شفافیت کی ضرورت ہے.اسلام آباد پولیس کے جوان نہایت ایمانداری ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے شہر اور شہریوں کی حفاظت کے لیے سرگرم نظر آتے ہیں . اسلام آباد پولیس کے جو جوان دوران ڈیوٹی شہید ہوئے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور گزشتہ خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ اسلام آباد میں کرمنل کے لیے زیرو ٹالرنس کا فارمولا اپناتے ہوئے شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے .