اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے پبلک سیکرٹریٹ حلقہ این اے 46 اسلام آباد خداداد ہائیٹس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا. انجم عقیل خان نے پبلک سیکرٹریٹ میں حلقہ سے آئے لوگوں کے مسائل سنے .
گلیوں کی پختگی ، سڑکوں کی تعمیر ، سیوریج سسٹم ، پانی کی سکیموں سے متعلق مسائل سنے اور ہمراہ چیف کوآرڈینیٹر حلقہ این اے 46 حارث گولڑہ کو جاری اور آئندہ آنے والے پروجیکٹس میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔
تعلیم سے متعلق مسائل سنے اور ہمراہ کوآرڈینیٹر ایجوکیشن عظیم خان گولڑہ کو حل کرنے کی ہدایات کی .
درجنوں افراد کے مسائل موقع پر حل کر دیے اور متعلقہ افسران کو فون پر ہدایات جاری کیں اور لوگوں کو ریلیف دینے کے احکامات جاری کیے ۔
سی ڈی اے متاثرین اور ہاؤسنگ اتھارٹی کے متاثرین نے بھی رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو موجودہ مسائل اور پیش رفت سے آگاہ کیا ۔