گوجرانوالہ میں لوٹ مار جاری ، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل نہ ہوسکے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) مرکزی انجمن تاجران گوجرانوالہ کے صدر شیخ بابر کھرانہ نے کہا ہے کہ گندم اور آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کے باوجود بیکری مالکان کا آٹے اور میدے سے بنی اشیا ء کی قیمتوں میں کمی سے انکار ، ڈبل روٹی ،بن، بسکٹ بنانے والی کمپنیوں ،مقامی بیکریوں کی لوٹ مار جاری، روٹی کی قیمت کمی کروانے والی حکومت بیکری مالکان کے سامنے بے بس ہوگئی ۔گزشتہ ایک سال کے دوران آٹے کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے باعث بیکری مالکان نے بھی آٹے اور میدے سے بنی اشیاء کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا۔گزشتہ سال40روپے میں فروخت ہونے والی ڈبل روٹی کی قیمت90روپے ،80روپے والی 170،جبکہ 110والی فیملی پیکنگ 240روپے تک جاپہنچی۔اسی جب آٹا 650 سے 1400 کا ہوا تو 20 وا لا بسکٹ 40 کا کر دیا گیا، 55 والی ڈبل روٹی 90 روپے کی کر دی گئی۔ طرح بسکٹ 300روپے کلو سے بڑھ کر 550روپے کلو ہوگئے ۔مارکیٹ میں مختلف کمپنیوں کے فروخت ہونے والے بسکٹس میں کسی کمپنی نے پیکٹ میں تعداد کم کردی تو کسی نے وزن میں کمی کی۔تاہم حالیہ دنوں میں آٹا سستا ہونے کے باوجود بیکری مالکان کی جانب سے ڈبل روٹی اور دیگر مذکورہ مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے انکار کردیا ہے جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بیکری مالکان کو لگام ڈالنے والا کوئی نہیں جن کی جانب سے من مرضی کرکے قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا رہا اس دوران آتا مہنگا ہونے کو جواز بنا یا گیا تاہم اب گندم کی قیمت کم ہونے کے باوجود ڈبل روٹی اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جارہی ۔حکومت نے روٹی کی قیمت تو 15روپے کروادی ۔ ڈ بل روٹی سمیت میدے سے تیار ہونے والی اشیاء و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء صرف بھی سستی کروائی جائیں۔ آٹے کی قیمت میں اضافے کو جواز بناکر بیکری کی مصنوعات ڈبل روٹی، بن اور پاپے مہنگے کرنے والوں نے بھی قیمت کم نہیں کی۔ مرکزی انجمن تاجران گوجرانوالہ کے صدر شیخ بابر کھرانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جب چیزوں کی قیمتیں بڑھی ہیں بریڈ کی رس کی بیکری ایٹم کی مٹھائی کی اس وقت میدے کا ریٹ8ہزار 5سو سے لیکر 8ہزار 8سو تک تھا لیکن اس سال جتنا بحران آیا ہے اس میں اچھا میدہ جو ہے5 ہزار 4 سو ہے اور 5 ہزار 5سو روپے ہے اور جو درمیانہ میدہ ہے 5ہزار ر وپے میں سیل ہورہا ہے 50kgکا بیگ تو تقریبا 40/45 پرسنٹ ریٹ کی ریڈیکشن ہے پرائس کم ہوگئی ہے اس حساب سے ان کمپنیوں ،بیکر ی مالکان کو اپنی اشیاء ،مصنوعات کی قیمتیں کم کردینی چاہیں ہر وہ ایٹم جو میدے سے تیار ہوتی ہے ان کی قیمتیں کم کردینی چاہیں ۔جبکہ حکام صرف تندوروالوں کے پیچھے ہی پڑ گئے ہیں کہ 15روپے کی روٹی اور20روپے کا نان کرو حکومت کو اس پر بھی توجہ کرنی چاہیئے اور ان پر بھی کریک ڈائون کرنا چاہیئے۔اس کے علاوہ مشروبات، شربت ،بوتلیں چائے دیگر ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کیا جائے جائے اس وقت 60روپے 70روپے میں فروخت ہورہی ہے60روپے سے 70روپے میں بوتل فروخت کیا جارہا ہے اسی طرح شربت کا گلاس بھی 60 روپے سے70روپے میں فروخت کیا جارہا ہے،50سے60روپے میں پوڑی اور60روپے کا سموسہ بیچا جارہا ہے ان اشیاء کو بھی سستا کیا جائے ۔ شہریوں اور دیہی عوام کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے آٹا اور میدے کا ریٹ تو کم کر دیا مگر کمپنیوں نے ریٹوں میں کمی نہیں کی۔ شہریوں نے حکومت ۔انتظامیہ اور متعلقہ اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح نان اور روٹی کے ریٹ کم کئے گئے ہیں اسی طرح بیکری مصنوعات کی ریٹ بھی کم کئے جائیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر بیکریوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے شہریوں کو خود ساختہ مسلط کردہ مہنگائی کا خاتمہ یقینی بناتے ہوئے ان کی قیمتیں کم کروائیں .

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی