اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان سے پبلک سیکرٹریٹ حلقہ این اے 46 اسلام آباد خداداد ہائیٹس پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے آئے وفد نے ملاقات کی ہے.ملاقات میںنان ٹیچنگ اسٹاف کے وفد نے درپیش مسائل اور یونیورسٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا .نان ٹیچنگ اسٹاف نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں نان ٹیچنگ اسٹاف کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا .رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے نان ٹیچنگ اسٹاف کے وفد کو انتظامیہ کے تعاون سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی .کوآرڈینیٹر ایجوکیشن عظیم خان گولڑہ بھی ہمراہ موجود تھے .