مہمند فلاحی تنظیم کا بنیادی مقصد پختون قبائل بچوں کو تعلیم صحت اور بنیادی شہری حقوق کا حصول ہے،عطا الرحمان خان صافی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)مہمند فلاحی تنظیم پاکستان کے صدرعطا الرحمان خان صافی نے کہا ملکی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی حرف نہیں آ نے دیں گے،وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے،حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت اور غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے،قبائل خاندان کا بچہ بچہ ملکی سالمیت اور خود مختاری کے لیے ہر وقت جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے تیار ہے،مہمند فلاحی تنظیم کا بنیادی مقصد پختون قبائل بچوں کو تعلیم صحت اور بنیادی شہری حقوق کا حصول ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہمند فلاحی تنظیم پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جبکہ اس موقع پر عہدیداران حبیب الرحمن،علی حیدرخان،جوھرخان،زرلال خان،وھاب خان،امیرخان،جلیل خان،جبارخان،دوست محمد،نورزمان مہمندخان،زمان مہمند، رحمت ولی خان، حاجی مصائب.خان، ستارخان: حاجی رحمت ولی خان مجیدخان صافی ،علامہ عبدالواحدمدنی کے علاوہ عمائدین نے شرکت کی ۔اس موقع پر خان مہمند نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور قوم کو درپیش تمام مسائل اور بحرانوں کا واحد حل جمہوریت پر عمل پیرا ہونا ہے،سیاسی جماعتوں کو اپنے منشور اور پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی،موروثیت،جاگیردارانہ اور وڈیرا شاہی نظام حکومت میں پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے،انصاف کو بالہ طاق رکھ کر نوجوانوں میں احساس محرومی پیدا کیا گیا ہے،نسل نو کو عملی سیاست میں حصہ لے کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،پٹھانوں کی غیرت ہر وقت ملک اور قوم کے لیے حاضر ہے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی