سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ کا گوجرانوالہ بزنس سینٹر کا دورہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے گوجرانوالہ بزنس سینٹر کا دورہ کیااور رواں ماہ کے آخر میں 27 مئی کو گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے سری لنکا جانیوالے14ر کنی تجارتی وفد کے بارے میں بریفنگ دی،وفد میں ٹیکسٹائل، ہوم اپلائنسز، رائس، کارپٹ، یوٹینسلز، آٹو پارٹس اور میٹل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بزنس مین شامل ہوں گے، اعزازی قونصل جنرل سری لنکا یاسین جوئیہ نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کی باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے جی ،بی، سی کا تجارتی وفد سری لنکا کا دورہ کر رہا ہے جہاں پر چار سری لنکن چیمبرز یعنی سیلون چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،کولمبو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ویمن چیمبر آف کامرس اور ٹورازم چیمبر کے ساتھ مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے، اس دورے کو کامیاب بنانے کے لیے اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمشن اور سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشن کوشاں ہیں،علاوہ ازیں سری لنکا میں قیام کے دوران تجارتی وفد سری لنکن وزارتِ خارجہ، وزارتِ تجارت اور سری لنکن انویسٹمنٹ بورڈ کا بھی دورہ کرے گااِس موقع پر گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے چیئرمین احمد اکرام لون نے اعزازی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 27مئی کو سری لنکا جانے والا تجارتی وفد گوجرانوالہ بزنس سینٹر اور سری لنکا پاکستان بزنس فورم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے گفتگو کے دوران اِس عزم کا بھی اظہار کیا کہ سری لنکا کے دورے میں گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے تجارتی روابط کو مزید ہموار کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے اس موقع پر ڈائریکٹر گوجرانوالہ بزنس سینٹر عثمان نواز باجوہ، خواجہ شارق کلیم، خالد منہاس، سید واجد علی نقوی، نجم رف، چوہدری محسن، خواجہ روحان اشرف، خواجہ فائق کلیم، اسامہ امجد، عمر محمود، چوہدری حبیب اللہ، عمران ناز، فصیح الرحمن کھوکھر، ملک ولی الحق اور دیگر بھی موجود تھے،چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ کو سوئینر بھی دیا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی