اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے ترنول میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا. انجم عقیل خان نے الیکشن میں سپورٹ کرنے پر اہلیان ترنول کا شکریہ ادا کیا .
معززین ترنول نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو ترنول آمد پر خوش آمدید کہا اور الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی .
اہلیان ترنول نے رکن قومی اسمبلی کو سڑکوں کی پختگی ، بجلی ، تعلیم اور صحت کے مسائل سے آگاہ کیا .
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے اہلیان ترنول کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی .
حاجی گلفراز خان ، بابر بٹ ،کرم خان ، ملک ریاض پراچہ خرم خان ، چوہدری خضر ، مزمل شاہ ، چوہدری فیضان ، حاجی محمود ، عامر نواز اعوان و دیگر معززین موجود تھے.