گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی نے کہاہے کہ گوجرانوالہ شہر ہمیشہ ہماری سیاست کا محور رہا ہے ۔پیپلزپارٹی نے اپنی انتخابی مہم کا سفر یہاں سے شروع کیا ہے ۔ہم پہلے مرحلے میں ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ورکرز کنونشن پھر جلسے کریں گے۔
گوجرانوالہ میں پی پی پی ورکرز کنونشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آصف زرداری نے ذوالفقار بھٹو کے قتل کا کیس دائر کیا تو ان کے بعد دو صدرور آئے انہوں نے کیس واپس نہیں لیا۔سپریم کورٹ نے سستی کا مظاہرہ کیا آئوٹ آف ٹرن مقدمات سنے اور اس کیس پر توجہ نہیں دی ۔انہوںنے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے اس کیس کو سنا ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔ہم توقع کرتے ہیں وہ اس عدالتی قتل کا فیصلہ وہ جلد اور میرٹ پر کریں گے،۔اس کیس میں پہلے بھی رولنگ اور رائے آ چکی ہیں کہ یہ عدالتی قتل تھا ۔وہ اس وقت کے کچھ جج صاحبان نے اسکو تسلیم کیا تھا۔اگر ہم اس ملک میں جمہوریت اور جمہور کو آگے لیکر جانا چاہتے ہیں تو اپنے رویے بہتر کرنا ہو ں گے۔اپنے رویوں کو جمہوری بنانا ہو گا ۔نہ یہاں کوئی لاڈلا بننے کی ضرورت پڑے گئی نا لاڈلہ پلس کی ضرورت ہو گئی۔اس سوسائٹی میں اگر ہم امن چاہتے ہیں تو ہمارے رویے جمہوری ہونا ضروری ہیں ۔پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ووٹر گلی گلی اور گھر گھر موجود ہے ۔جیسے جیسے پیپلز پارٹی کا ووٹر متحرک ہو گا ویسے ویسے پیپلز پارٹی طاقت ور ہو گئی ۔پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نوجوانوں کے لیڈر ہیں۔گوجرانوالہ میں پیپلز پارٹی آج دما دم مست قلندر کریں گے۔
مزید پڑھیں: عمران نہ نواز،پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنارہی ہے ،بلاول بھٹوزرداری