عمران نہ نواز،پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنارہی ہے ،بلاول بھٹوزرداری

کوہاٹ، اسلام آباد (عامر رفیق بٹ )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی عہدیداروں، پارٹی کی تنظیموں، امیدواروں اور جیالوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انتہائی کامیاب وکررز کنونشن منعقد کئے۔ پارٹی کی جیالے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے بھائی اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سپاہی ہیں جنہوں نے سب کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ بھٹو کا فلسفہ کے پی میں زندہ ہے اور زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث یہ کنونش منعقد نہ کئے جائیں۔ ہمیں یہ بھی کہا گیا تھا کہ کے پی کے وزیراعلیٰ کہیں اور پہلے ہی طے ہو چکا ہے۔ اس پر ہمارا جواب تھا کہ جیالے ایسے خطروں سے ڈرنے والے نہیںاور انہوں نے نہایت جرآت کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو ہر صورت مکمل کریں گے۔ جیالوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ انتخابات کے لئے تیار ہیں حالانکہ ابھی انتخابات کی مہم شروع بھی نہیں ہوئی اور الیکشن شیڈیول کا اعلان بھی نہیں ہوا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں کی نمائندگی کی ہے اور ان کی آواز بنی ہے۔ آج کل ملک جن بحرانوں کا شکار ہے انہیں صرف قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے اور ان کے منشور ہی سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ پیپلزپارٹی کسی سیاسی جماعت کی مخالفت نہیں کرتی بلکہ اس کی مخالفت غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے۔ پارٹی تین نسلوں سے روٹی، کپڑا اور مکان کی لڑائی لڑ رہی ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بینظیر آئے گی روزگار لائے گی کے نعرے سے پہچانا جاتا ہے۔ پی پی پی ہی وہ واحد پارٹی ہے جو کسانوں، مزدوروں، طلباءاور غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہے نہ کہ اس ملک کی اشرافیہ کے ساتھ۔ پاکستان پیپلزپارٹی روایتی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے جو کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست ہے اور پیپلزپارٹی 8فروری کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک میں خدمت کی سیاست کو متعارف کروائے گی۔ پیپلزپارٹی صرف اس لئے انتخابات لڑرہی ہے کہ وہ عوام کی خدمت کر سکے جبکہ اس کا ایک مخالف جیل سے باہر آنے کے لئے اور دوسرا مخالف جیل سے بچنے کے لئے انتخاب لڑ رہا ہے۔ ہم اقتدار میں اس لئے آنا چاہتے ہیں کہ ملک کی غریب ترین خواتین کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ اور رقم بڑھائیں تاکہ انہیں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ہم اس لئے انتخاب لڑ رہے ہیں کہ مزدوروں کے لئے مزدور کارڈ، کسانوں کے لئے کسان کارڈ اور نوجوانوں کے لئے یوتھ کارڈ مہیا کر سکیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ کے پی کی ضلع اسی طرح علاج معالجے کی سہولیات حاصل کر سکے جس طرح این آئی سی وی ڈی، گمبٹ انسٹی ٹیوٹ اور ایس آئی یو ٹی کے زریعے سندھ میں مہیا کی جا رہی ہیں۔ ہم اس لئے انتخابات لڑ رہے ہیں تاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی طرح عوام کو سہولیات مہیا کر سکیں۔ ملک کو 1073ءکا آئین، اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پاکستان پیپلزپارٹی کے تحفے ہیں اور اگر کوئی انہیں ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے ہمارا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم درست معنوں میں عوام راج قائم کریں گے تاکہ ملک کے عوام کو ان کے حقوق اور ان کا حصہ مل سکے۔ بارہ سال پہلے صدر زرداری نے سپریم کورٹ میں ایک ریفرنس بھیجا تھا تاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے فیصلے پر نظرثانی ہو سکے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے ادارے کی اس غلطی کی تلافی کریں گے کیونکہ عدالت ہی اس قتل کا کرائم سین تھا۔ اس کیس میں جو آئینی اور قانونی غلطیاں کی گئی تھیں انہیں درست کیا جائے۔ اس ریفرنس میں صرف ایک فیصلہ ہی کردینا کافی نہیں ہوگا بلکہ قوم کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ اس قتل کے سہولتکار کون تھے۔ اس میں جنرل ضیاءسے لے کر ججز، وکلاءاور سیاستدان بھی شامل ہیں۔ یہ تمام لوگ قو کے مجرم ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نہ صرف قانون کی سطح پر انصاف ہوگا بلکہ اس کا تاریخی پس منظر بھی دیکھا جائے گا تاکہ تمام دنیا کو معلوم ہو سکے کہ مسلم دنیا کے ایک لیڈر کو پھانسی کے پھندے پر کیوں بھیجا گیا؟ اگر عدالت یہ معاملہ درست طور پر دیکھتی ہے تو اس سے پاکستان کے عوام کو یہ امید ہوگی کہ انہیں بھی اس ملک میں انصاف مل سکتا ہے۔ چیئرمین بلاول نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پارٹی عوام کے مسائل حل کرے گی اور ان کی خدمت کرے گی۔ ہمیں عوام پر اعتماد ہے اور ہم نے اپنی پارٹی کی قسمت عوام کے ہاتھ میں دے دی ہے۔ کیونکہ ہمارے لیڈر نے ہمیں بتایا تھا کہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں۔
مزید پڑھیں: نوا زشریف تین مرتبہ وزیراعظم بن چکے ہیں چوتھی مرتبہ سلیکٹ ہوناچاہتے ہیں،بلاول بھٹو 

تازہ ترین

January 22, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس

January 22, 2025

سلور سٹی سوسائٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ، سوسائٹی ممبران

January 22, 2025

انتخاب کے حوالے سے ہماری تیاریاں بالکل مکمل ہیں، رہنماء جے یو آئی

January 22, 2025

موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید کا خوردنی تیل کی صنعت کو ماحولیاتی پائیداری اپنانے پر زور

January 22, 2025

تمباکو کا استعمال آنے والی نسلوں کے لئے پیچیدہ مسائل کا باعث بن سکتا ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی