اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آبا سے تحریک انصاف کے مقامی رہنماسردارارشداورجماعت اسلامی کے وقار شیخ نے جماعت اسلامی کو خیرباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 46 اسلام آبادسے امید وار انجم عقیل خان نے پیر کو سیکٹر جی نائن ٹو میں واقع نائب صدرمسلم لیگ (ن)حلقہ این اے 46 ملک سجاد کے آفس کادورہ کیااور اہلیان یونین کونسل سے ملاقات کی،اس موقع پر سردار ارشد نے تحریک انصاف اور وائس چیئرمین وقار شیخ نے جماعت اسلامی کو چھوڑ کر برادری اور دوست احباب سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کیا،سابق رکن قومی اسمبلی اور امیدوار این اے 46 انجم عقیل خان نے سردار ارشد ، وقار شیخ اور ان کے ساتھیوں کو مسلم لیگ (ن )میں شمولیت پر خوش آمدیدکہا،اس موقع پر اہلیان یونین کونسل ملک سجاد ، راجہ جاوید ، چوہدری ذوالفقار ، ملک محمد اکرم ، ملک اقبال ، ملک اسامہ ، ملک عبداللہ ، منظور حسین ، خواجہ محمد اعوان ، علی اکسر ، عدالت خان ، ملک الیاس ، پروفیسر مبین احمد صدیقی ، جہانگیر خان ، مجید خان و دیگر بھی موجود تھے۔