گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)کابرین اہلسنت کا مشن مرتے دم تک جاری رکھیں گے سابق ایم این اے صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم علما و مشائخ کا افتخار،باطل قوتوں کے خلاف ننگی تلوار اور میدانوں سے لیکر ایوانوں تک حق و صداقت کی للکار تھے۔ان خیالات کا اظہار علما و مشائخ نے صاحبزادہ فضل کریم کے د سویںیوم وصال پر منعقدہ سفیر عشق رسول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،محمد زاھد حبیب قادری،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ عدیل عارف،علامہ محمد عمر صدیقی،حافظ فیاض الحسن صدیقی،حافظ محمد عثمان صدیقی،حاجی محمد علی صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت و استحکام پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے۔سیرت رسول اسلام کا حسن اور عشق رسول سرمایہ حیات ہے،عشق رسول پر کشش کردار ہے جسے اپنانے والا نکھر اور ترک کرنیوالا بکھر جاتا ہے،عشق رسول کا تقاضا اطاعت و تعظیم رسول ہے،امت کے پاس کامیابی کیلئے اتباع رسول مقبول کے سوا کوئی راستہ نہیں۔