اسلام آبا د پولیس کی کارکردگی اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)اسلام آبا دکیپیٹل پولیس سکیورٹی ڈویژن میں تعینات افسران و جوانوں کی کارکردگی اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے تین روزہ ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا،اس سلسلہ میں خصوصی نفسیاتی امتحانی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی،ورک شاپ کے انعقاد کا مقصد امن و عامہ کی صورت حال کے پیش نظر افسران و جوانوں کے نفسیاتی امتحانوںکے ذریعے کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور ان کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کی استعداد کا ر کو بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلہ میں سکیورٹی ڈویژن میں تعینات افسران و جوانوں کی کارکردگی اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے تین روزہ ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا،اس حوالے سے خصوصی نفسیاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ،کمیٹی میں ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن کو چیئر مین تعینات کیا گیا جبکہ ایس پی انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ،ایس پی ہیڈکوارٹرزاور طبعی نفسیاتی ماہرین کمیٹی کے ممبران ہیں، تین روزہ ورکشاپ میں سکیورٹی ڈویژن میں تعینات افسران و جوانوں نے حصہ لیا،ورکشاپ کے اختتام پر افسران و ملازمان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سفارشات مرتب کی گئی، اس موقع پر سی پی او سکیورٹی ڈویژن نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے ،جس سے افسران و جوانوں کو ناصرف جسمانی بلکہ ذہنی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتاہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے افسران و جوانوں کے نفسیاتی امتحان شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد امن و عامہ کی صورت حال کے پیش نظر افسران و جوانوں کے نفسیاتی امتحانوں کے ذریعے کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی