گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما امیدوار ایم این اے حلقہ این اے 78طارق محمود مغل نے کہاہے کہ 8فروری کوعام انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کے ذریعے پارٹی امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے ۔ پارٹی عوام کو مایوس نہیں کریگی۔پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر میں بڑی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم پاکستان بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو سنبھالا دے کر غریب عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریریٹ ٹرسٹ پلازہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کی ترقی خوشحالی اور علاقائی محرومیوں کے ازالے کے لئے میدان سیاست میں حصہ لیا ہے جیت کر حقیقی خدمت اور وضع داری کی سیاست کو فروغ دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بہت سے مسائل میں گھرا ہوا ہے اور ان مسائل سے ملک کو پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے ۔
مزید پڑھیں: ہم نہیں چاہتے کسی کو چوتھی بار ہم پر مسلط کیا جائے ، بلاول بھٹو