اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 سے امیدوارسابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے و طن عزیز کوہمیشہ ایک فلاحی ریاست بنانے کی کوشش کی ہے ، خواتین کی فلاح و بہبود ہمارے منشور کی ترجیحات میں شامل ہے، مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، اپنے بچوں اور خواتین کو سکلز پروگرام کے ذریعے ہنر سکھا کر باروزگار بنائیں گے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈھوک رمضانیہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس کارنر میٹنگ میں ڈھوک رمضانیہ سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی ،کارنر میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی صدر خواتین ونگ میڈم نسرین اشرف ، کرم خان ، جاوید مغل ، سرفراز ، میڈم عذرا سرفراز ، عامر نواز خان ، مزمل شاہ و دیگرشاملتھے، سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کا خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطابکرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ عوام کےمسائل سےبخوبی آگاہ ہیں ، اقتدار میں آنے کے بعد ان مسائل کا حل،مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہوگی، مسلم لیگ ن کا ماضی عوام کی خدمت کا مظہر ہے،نوجوانوں اور خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرینگے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر باعزت روزگار کما سکیں۔