نیو میٹرو سٹی گوجر خان انتظامیہ کیخلاف رئیلٹرز اور انوسٹرز کا احتجاج

راولپنڈی (حسیب چوہدری)نیو میٹرو سٹی گوجر خان انتظامیہ کے خلاف رئیلٹرز اور انوسٹرز کا احتجاج،ڈیویلپمنٹ کے نام پر بھاری رقم جمع کروانے سے انکار کرتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،یہ سراسر زیادتی ہے جسے ہر گز قبول نہیں کریں گے۔ممبران کی اکثریت نے زمین کی قیمت کی مد میں طے شدہ رقم مکمل جمع کروا رکھی ہے انتظامیہ اسی رقم سے پہلے قبضے دے پھر مزید رقم پر بات ہو گی۔تفصیلات کے مطابق گوجر خان میں ڈیڑھ سال قبل نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نیو میٹرو سٹی کے نام سے بی ایس ایم ڈیولپر نے ایک پروجیکٹ بنایا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے پلاٹس بکنگ کروائی ابتدائی بکنگ کے وقت قسطوں کے پلان کے ساتھ سوسائٹی نے رقم وصول کی اور بعد ازاں بیلٹنگ کے نام پر مزید رقم بٹور کر آفرز کے ذریعے زمین کی قیمت کے نام پر پوری پوری رقم وصول کر کی اس کے بعد ساتھ ہی بھاری رقم ڈیویلپمنٹ چارجز کے نام پر وصول کرنے کیلئے نوٹسز شروع کر دئیے اور روزانہ کی بنیاد پر ممبران کو فون کالز اور میسجز سے تنگ کیا جا رہا ہے جس پر متاثرین نیو میٹرو سٹی نے احتجاج ریکارڈ کروانے کی کال دی اس موقع پر ملک بھر بڑی تعداد میں ممبران،ڈیلرز اور انوسٹرز نے شرکت کی اور سوسائٹی کی جانب سے ظالمانہ ڈیویلپمنٹ چارجز کے نوٹسز کی مزمت کرتے ہوئے ان کو مسترد کر دیا ہے۔ممںران کا کہنا ہے کہ پہلے سوسائٹی انتظامیہ پلاٹس کی پوزیشن تیار کرے اور ان کو پرافٹ پر لیکر جائے اس وقت نیو میٹرو سٹی کی پروڈکٹ مائنس میں ہے اور ممبران کی اکثریت نے زمین کی قیمت کی مد میں سو فیصد ادائیگی کر دی ہوئی ہے ابھی فوری فوری ڈیویلپمنٹ کے نام پر بھاری رقم کا مطالبہ کسی صورت جائز نہیں ہے۔ہم سوسائٹی کے اس اقدام سے مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں اور ان معاملات کیلئے متاثرین نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو سوسائٹی کے ساتھ مذاکرات کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کرے گی۔
مظاہرین نے سوسائٹی انتظامیہ کو ڈیولپمنٹ چارجز کی مد میں مزید کوئی بھی رقم دینے سے انکار کر دیا ہے۔ممںران کا کہنا ہے کہ جب تک سوسائٹی پوزیشن تیار نہیں کرتی مزید رقم کا مطالبہ جائز نہیں ہے۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی