پنجاب میں نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ، حافظ بشارت

لاہور(سٹاف رپورٹر) پرایئویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی PES) راولپنڈی نے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفیکیشن مسترد کرتے ہوئے محکمہ تعلیم سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے حافظ محمد بشارت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسران لاہور ڈرائنگ رومز میں بیٹھ کر ایسے فیصلے کررہے ہیں کہ جس سے تعلیم اور قوم کے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے قانون کے مطابق تعلیمی سال میں طلبہ کےلئے اپنے پورے کورس کو پڑھنے کے لیے 240 دن /پیریڈ درکار ہیں جبکہ پہلے ہی ہمارے صوبے میں میٹرک کے بچے کو گزٹڈ چھٹیوں کے بعد صرف 126 دن میسر ہیں اور انٹرمیڈیٹ کے بچے کو صرف 91 دن میسر ہیں جسکا سب سے بڑا نقصان بچوں کی تعلیم کو پہنچ رہا ہے اسی طرح میٹرک کے سالانہ امتحانات اس مرتبہ مارچ میں لینے سے بھی طلبہ اور انکے والدین کےلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ہے کیونکہ ایک طرف نئے نظام کے تحت بروقت میٹرک امتحانات کا انعقاد اور دوسری طرف چھٹیوں میں توسیع کہاں کی دانشمندی ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ چھٹیوں میں توسیع کےلئے اساتذہ کی الیکشن میں مصروفیت کاجواز پیش کیا جا رہا ہے حالانکہ پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ کا انتخابی عمل کےساتھ کوئی واسطہ نہیں اسلئے نجی سیکٹر پر چھٹیوں کا اطلاق کا بھی کوئی جواز نہیں بنتا جبکہ سردی سے بچنے کےلئے آسان طریقہ یہ ہونا چاہئے کہ سکولز صبح نو بجے کھولے جائیں حافظ بشارت نے بغیر کسی منصوبہ بندی اور اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لئے بغیر بند کمروں میں ہونےوالوں فیصلوں کو محکمہ تعلیم کی ناقص پالیسی قرار دیتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور نگران وزیر تعلیم سے نوٹیفیکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی