اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے آبپارہ میں اتوار بازار کا دورہ کیا۔ ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے آبپارہ اتوار بازار کا معائنہ کیا اور قیمتوں کی فہرستوں اور ضوابط کی تعمیل کی جانچ کی، اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ڈی سی کاؤنٹر،پرائس لسٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایک مارٹ سیل کر دیا گیا، واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے ، پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال ، تجاوزات و دیگر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔