گوجرانوالہ ( سٹاف رپورٹر) مغل برادری کے زیر اہتمام ہونیوالے ”ملک گیر مغل کنونشن” کی کامیابی پر مغل ویلفیئر سوسائٹی نوشہرہ روڈ کے صدر حاجی غفار مغل، آل پاکستان تنظیم مغلیہ نوشہرہ روڈ کور کمیٹی کے چیف آرگنائزر حاجی طاہر مغل اور ان کی مکمل ٹیم کی طرف سے آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے مرکزی عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام، تقریب کے مہمان خصوصی صدر آل پاکستان تنظیم مغلیہ حاجی عبدالرئوف مغل تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا، ظہرانہ میں شرکت کیلئے آنیوالے مہمانوں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا۔ صدر آل پاکستان تنظیم مغلیہ حاجی عبدالرئوف مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک گیر مغل کنونشن کی کامیابی کا سہرا مغل برادری کے معززین کے سر پر ہے جنہوں نے بھرپور انداز میں تقریب میں شرکت کرکے تقریب کو کامیاب بنایا اور ثابت کر دیا کہ مغل برادری ایک پلیٹ فارم پر یکجاں ہے اور متحد ہو کر برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ پروگرام میں شامل آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے سینئر نائب صدرچیئرمین مقصود مغل، نائب صدر میاں خالد سیف اللہ، میاں ضیاء اللہ، جوائنٹ سیکرٹری سعید اشرف اپل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالغفور مغل، انفارمیشن سیکرٹری، محمد ندیم کھوکھر، مشیر خاص بائو عمران مغل، اسحاق دا کوٹ کے چیف آرگنائزر عبد الرشید مغل، ہیرا مغل، رضا مغل، عابد اقبال مغل، شاہد رفیق مغل، غلام مصطفی مغل، امجد فاروق مغل سمیت دیگر ممبران شامل تھے۔