اسلام آباد(سٹا ف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اورامیدوار برائےحلقہ این اے 46 اسلام آباد انجم عقیل خان نے پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم کی سالگرہ کے پروگرام میں بھی شرکت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انجم عقیل خان نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں سے ملاقات کی ۔
بچوں کی طرف سے پریڈ کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان اور سویٹ ہوم کے اینجلز نے امیدوار این اے 46 اسلام آباد انجم عقیل خان کی الیکشن میں کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔