گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر) موجودہ ملکی سیاسی اور معاشی حالات کے پیش نظر ملک میں فروری کے اندر انتخابات ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے،صحابہ اکرام رضی اللہ تعالی عنہم کی زندگیاں امن اور انصاف سے مزین ہیں، تعلیمات اسلامیہ پوری دنیا میں امن رائج کر سکتی ہیں، ملک میں پھیلی سیاسی غیر یقینی اور ابہام کی صورتحال کو صرف نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے، خلیفہ اول بلا فصل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ پوری زندگی دین اسلام کی خدمت اور مسلمانوں پر احسان عظیم کیا ہے, ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک حلقہ پی پی 64 ابراہیم ٹاؤن جامع مسجد نقش لاسانی میں خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مفتی خلیل الرحمن خلیل نقشبندی عظمت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جبکہ اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے سٹی صدر عطاء الرحمن خان صافی، محمد فائق قادری قاری محمد عدیل غازی محمد اکرم نقشبندی، ہاں جی محمد تنویر محمد ،آصف مغل اور دیگر نے کہا کہ صحابہ کرام کی تعلیمات آج بھی پوری دنیا میں معاشی، سیاسی اور معاشرتی انقلاب برپا کر سکتی ہیں، اسلامی ریاستوں کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اصحاب رسول کو رول ماڈل بنا کر دنیا میں پیش کریں تاکہ امن انصاف روزگار کا انقلاب لایا جا سکے، سیاسی جماعتوں اور مقتدر حلقوں کو غیر یقینی سیاسی صورتحال کا خاتمہ یقینی بنانا ہوگا ۔