فن فئیر کامقصدطالبات کو تفریح کےلئے پلیٹفاتم مہیا کرنا تھا،وائس چانسلر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں سالانہ فن فیئرکا انعقاد کیا گیا ،جس میں مختلف شعبہ جات نے فوڈ اسٹالز لگائے۔ فن فیئر کا افتتاح راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال نے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ فن فیئر کا مقصد طالبات کو تفریح کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے غیر نصابی اور تفریحی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ڈاکٹر انیلہ نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم طالبات کا جوش و خروش اور بھرپور شرکت دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ فن فیئر میں کلچرل شو اور میجک شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔ شرکاء کھانے پینے کے اسٹالز ، گھوڑا بگھی اور جھولوں سے خوب لطف اندوز ہوئے اس کے ساتھ ساتھ آرٹ اور کرافٹ کے اسٹالز کو بھی پذیرائی ملی۔