عوام 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائے،چوہدری عابد رضا کوٹلہ

گجرات (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن)گوجرانوالہ کےڈویژنل صدر چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کہا ہے کہ عوام ملک کو 2018ء سے قبل کی پوزیشن پر لانے کے لئے 8 فروری کو گھروں سے نکل کر شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائے تاکہ ملک اور قوم کو بدامنی ، مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی ، اقتصادی بد حالی سے نکالا جاسکے۔ انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ(ن)کا عوام گرم جوشی سے استقبال کر رہے ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہارقو می اسمبلی کے حلقہ این اے 62 میں انتخابی مہم کے موقع پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا،ا س موقع پرگوجرانوالہ ڈویژن سے مسلم لیگ(ن)کے راہنماؤں چوہدری شبیر احمد کوٹلہ اوراجہ محمد اسلم سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے کارکن اور قیادت انتہائی سخت حالات میں بھی چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں اور عوام کے درمیان تھے ہم نے عوام کو اس وقت بھی باور کروایا تھا کہ ہم عوام کے حق کے لئے سختیاں برداشت کررہے ہیں اور ہر مشکل سے گزرنے کے لئے تیار ہیں آج پنجاب سمیت ملک بھرکے عوام اسی استقامت کے بدلےن لیگ کے ساتھ ہیں اور یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ملک کی حقیقی نمائندہ جماعت مسلم لیگ(ن)ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)عوام کی طاقت سےملک کی سب سے بڑی پارلیمانی قوت بن کر ابھرنے جارہی ہے، 8فروری کو عوام مہنگائی، بد امنی ،بے روزگاری کے خلاف ووٹ دیں گے مسلم لیگ(ن)منتخب ہوکر پاکستان کی کمزور معیشت کو مضبوط، مہنگائی اور بے روزگاری ، بدامنی کے خاتمے کی بنیاد رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ 2018سے قبل ملک درست سمت میں تھا خارجہ پالیسی کامیاب، معیشت مضبوط ، جی ڈی پی ریکارڈ سطح پر تھی لیکن میاں محمد نواز شریف کو نا اہل قرار دیکر ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا گیا آج محمد میاں نواز شریف ایک بار پھر ملک کومسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے واپس آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نےخیبر تا کراچی اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم عوام کے ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اورملک کے تمام مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریں گے تاکہملککی پسماندگی اور عوام میں پایا جانے والا احساس محرومی دور ہوسکے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی