سی ڈی اے سے ریٹائرڈملازمین سیف اللہ اور یعقوب مسیح کے اعزازمیں شاندارالوداعی تقریب کا اہتمام

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سی ڈی اے مزدور یونین اور شہرکی سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ادارے سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین سیف اللہ اور یعقوب مسیح کے اعزازمیں شاندارالوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹرمشاہد حسین سید،سینیٹرفوزیہ ارشد،غلام جیلانی،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،راجہ محمد رفیق،اسدمحمود،محمد سرفرازملک،طارق شریف،وارث دلیپ،سلیم بھٹی،راجہ ارشد،اشفاق گجر،شاہد ستی،محمد شفیق عباسی سمیت کثیرتعدادمیں ملازمین نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید،سینیٹرفوزیہ ارشداورسی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ادارے سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی خدمات قابل ستائش ہیں جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور تمام مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکبادپیش کرتے ہیں،انھوں نے کہا کہ شہرکی ترقی اور ادارے کی بہتری کے لیے مسیحی برادری کی خدمات ہیں جو ایک محدودوسائل کے باوجوددن رات شہرکی بہتری کے لیے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور آج کی تقریب کا مقصدبھی ان ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،اسی طرح دوسرے سیکٹرزکی سول سوسائٹی کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ان ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے پروگرام منعقدکریں،اس موقع پر انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ ان ملازمین کے جائز مطالبات حل کیے جائیں ،تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین میں شیلڈزپیش کی گئیں اور انہیں تحائف دیے گئے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی