اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امیدوار این اے 46 اسلام آباد انجم عقیل خان نے سیکٹر ای الیون میں الیکشن مہم کے حوالے سے تاجر برادری سے ملاقات کی ہے. تمام تاجر برادری کے عہدیداران نے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو الیکشن میں مکمل سپورٹ کرنے کا وعدہ کیا ، انجم عقیل خان نے سپورٹ کرنے پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ کاروبار کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے ہیں، منتخب ہونے کے بعد تاجروں کے مسائل کو حل کروائیں گے،ملاقات میں انجمن تاجران ای الیون کے صدرافتخار عباسی ،عمران خورشید جنرل سیکرٹری ،محمد منظور قصوری چئیرمین،سید معظم حسنین شاہ چیف آرگنائزر،حامد منظور بھٹی مارکیٹ کوآڈینیٹر،باسط عباسی جوائنٹ سیکرٹری جبکہکوارڈنیٹر الیکشن سیکٹر ای الیون حارث خان گولڑہ ، شماخ حسن خان ، عزیر خان ، عزیز عباسی و دیگر بھی موجود تھے۔