گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)05جنوری2024شہید ذوالفقار علی بھٹو کا جوڈیشل قتل ملک جمہوریت اور عوام کے خلاف سازش تھی شہید ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے عظیم لیڈر اور محب وطن سیاستدان تھے انہیں ملک کو خوشحال اور مضبوط بنانے کی سزا دی گئی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر چوھدری امتیاز صفدر وڑائچ جنرل سیکرٹری ضلع گجرانوالہ چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلز پارٹی ضلع گجرانوالہ کے زیر اہتمام امیدوار صوباہی اسمبلی پی پی 63 میاں سجاد حسین کے مرکزی انتخا بی آافس علی پور چوک گوجرانوالہ میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے میاں سجاد حسین ، طارق محمود مغل ،سرفراز احمد ساہی، مشتاق احمد چیمہ، لالہ محمد فاروق، ڈاکٹر شیر علی انصاری ،میاں سعید طفیل چوہدری ضیا الرحمن سدھو، علی اصغر ورک ایڈوکیٹ ،یونس قیصر کھوکھر، اعجاز چشتی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔