گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)پنجاب فوڈاتھارٹی نے جعلسازی میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیاہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ممتاز کالونی کھیالی میں واقع گولی ٹافی بنانے والے یونٹ کی چیکنگ کی جس میں 185کلو تیار ٹافیاں، 43کلو کوکونٹ، 57کلو سےزائد لیبلز، 12ڈبے، ڈرم اور پیکنگ مشین ضبط کرلی گئیں۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی، بچوں کی پسندیدہ گولیوں ٹافیوں کی پیکنگ کے لیے غلط لیبل استعمال کیا جا رہا تھا، انتہائی لازم اور ضروری ریکارڈ کی عدم دستیابی پر ایف آئی آر درج کروائی گئی، 7گھنٹے کی طویل تگ و دو کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی ،ان کا مزید کہا ہے کہ معیاری خوراک کی فراہمی کے مشن کی تکمیل کے لیے ٹیمیں دن رات کارروائیاں کر رہی ہیں،خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے ،اپنے ارد گرد خوراک میں جعل سازی کرنے والوں کوبے نقاب کرنے کے لیے ہیلپ لائن1223پر اطلاع دیں۔