ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی شہریوں سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے پہلے دن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کی ، ریویو کمیٹی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ صحت، پولیو کی ٹیمیں و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے نمائندگان نے اجلاس کو پہلے روز کے حوالے سے کارکردگی پر بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کا ہدف کا حصول اولین ترجیح ہے اور جتنے بچے آج موجود نہیں تھے ان کو ترجیح میں رکھا جائے تاکہ ان کو انسدادِ پولیو کی ویکسین پلائی جا سکے اور دیگر عوامل پر ضرورت ہدایات جاری کی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ اسلام آباد میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کا ہدف ہے جسے ہر صورت پورا کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں اور پولیو سے محفوظ پاکستان بنائیں،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی شہریوں سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ کہا کہ پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین ہر صورت پلائیں تاکہ ملک سے پولیو کی موزی مرض سے چھٹکارا پایا جاسکے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی