اسلام آباد(وسیم بٹ)وزارتِ مذہبی امور کا حج نے غیر قانونی بکنگ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث ’’ ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ‘‘ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت نے ایک شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے FIA کو فراڈ کرنے والی کمپنی کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ایف آئی اے نے مذکورہ کمپنی کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ اپنے ایک انتباہی بیان میں وزارت مذہبی امور نے واضح کیا گیا ہے کہ کسی تکافل کمپنی کو حج و عمرہ کی بکنگ کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ عوام الناس ففتھ پلر تکافل جیسی کمپنیوں سے آگاہ رہیں اور حج، عمرہ کی بکنگ سے قبل کمپنی کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر ضرور چیک کریں۔