17 جنوری واسا ملازمین کے استحصال کرنے والوں کا یوم حساب ہوگا، محمد اسحاق میئو

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)واسا اتحاد یونین کے 17جنوری بروز بدھ شیرانوالہ باغ میں ہونے والے ریفرنڈم کے سلسلہ میں ماڈل ٹائون ٹینکی واسا میں دوسرا انتخابی جلسہ منعقد ہوا۔ ماڈل ٹائون آمد پر واسا اتحاد یونین کے صدر محمد اسحاق میئو اور دیگر معزز مہمانان گرامی کو گھوڑوں پر بٹھا کر جلسہ گاہ لایا گیا جہاں پر ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ، ہار ،دلہا والے قلے اور پگڑیاں پہنائی گئیں۔جلسہ کے شرکا واسا ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمد اسحاق میئو نے کہا کہ 17 جنوری کو یونین الیکشن کی آڑ میں لوٹ مار کے منصوبے بنانے والوں اور سابق ادوار میں ملازمین واسا کا استحصال کرنے والوں کا یوم حساب ہوگا۔ انشا اللہ دوبارہ کامیابی کے بعد بھی اسی طرح واسا ملازمین کے کام کرتے رہیں گے کسی ملازم کے ساتھ زیادتی اور ان کا معاشی قتل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ترقیوں کا سفر اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔اس موقع پر یونین لیڈر عبدالرحمن بٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واسا اتحاد یونین میں شمولیت کا اعلان کیا اور اپنے خطاب میں مخالف یونین کے عہدیداروں پر کرپشن جیسے سنگین الزامات بھی عائد کئے اور کہا کہ ملازمین واسا کی بقا اسی میں ہے کہ وہ اپنے حقوق اور مسائل کے حل کے لئے واسا اتحاد یونین کو ووٹ دیکر دوبارہ کامیاب کرائیں تاکہ ملازمین کے حقوق سلب کرنے والے اور لوٹ مار کے خواب دیکھنے والوں کے خواب چکنا چور ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ 17جنوری کو ریفرنڈم میں انتخابی نشان کبوتر کی کامیابی یقینی ہے۔ اس موقع پر سرپرست اعلی مظفر چاند بٹ، چیئرمین یونین محمدافتخارچوہدری ،جنرل سیکرٹری عمانویل غوری ،اشرف گجر و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقصوداحمد گھمن ، فنانس سیکرٹری محسن رضا ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد عمران، سینئر نائب صدر تبسم وکی ،جوائنٹ سیکرٹری سعید انجم،آفس سیکرٹری آصف نصیر،سیکرٹری نشرواشاعت مشتاق مسیح،بشارت علی، ظہور احمد،شکیل سپروائزر،اشرف گجر،سرور مسیح،مشتاق سندھو ،پادری قیصر،ایلڈر یونس،عمانیویل عزیز،ندیم غوری ،ناصر جان،طارق مسیح،وکی سیمسن ،طارق سرور،عابد گل،عزیز بلا،یعقوب مسیح،آصف بھٹی، نوید سندھو، محمد علی ڈرائیور ،جوزف اقبال،بابا زبیر عبدالنبی سمیت دیگر ملازمین کی کثیرتعداد موجود تھی۔
کیپشن تصویر۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی