پاکستان کی شرح خواندگی میں نجی تعلیمی اداروں کی اہمیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،فراز احمد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشن فراز احمد نے کہا ہے کہ اعلی و معیاری تعلیم بیشک انسان کو کامیابی کی منازل طے کرواتی ہے لیکن درحقیقت تعلیم انسانی کامیابی کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار اور شخصیت کے خوبصورت نکھار کا نام بھی ہے جس نے اس میدان میں کامیابی حاصل کی دراصل اسی نے تعلیم میں اعلی مقام حاصل کیا۔پاکستان کی شرح خواندگی میں اضافہ اور ریکارڈ کامیابیوں میں نجی تعلیمی اداروں کی اہمیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو جدید نظام تعلیم ،ماہر و تجربہ کار اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی ایجوکیٹرز رئوف کیمپس سیٹلائٹ ٹائون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو منظور حسین،سابق میئر شیخ ثروت اکرام، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 60 سابق ایم پی اے عمران خالد بٹ، رئوف کیمپس کے اونرز میر عمران ایڈووکیٹ،بابر صدیق،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سکینڈری نزہت فاطمہ اعوان ،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 60 معظم رئوف ،جنرل سیکرٹری بار حافظ وزیر علی ملک، سیاسی سماجی شخصیت خواجہ وقارحسین ، عرفان چاند بٹ، صا حبزادہ آصف معصومی،موٹیوشنل سپیکر یاسر عرفات،رانا حفیظ اللہ و دیگرنے بھی خطاب کیا۔افتتاحی تقریب میں صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ خواجہ انوار احمد شیخ،سینئر صحافی عمر بٹ ،خواجہ حنیف سمیت دیگر ممتاز سیاسی ،سماجی،علمی ادبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ رئوف کیمپس کے اونر میر عمران ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سکینڈری سکول امتحانات ہوں یا اعلی ڈگری کے،دی ایجوکیٹرز کے طلبا و طالبات نے ہمیشہ اپنی محنت اور لگن سے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور آج یہی وجہ ہے کہ والدین کی بڑی تعداد اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے دی ایجوکیٹرز کا ہی انتخاب کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی درس وتدریس کے میدان میں محنت اور سرپرستی سے جہاں ہمارے طلبہ نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کامیابیاں حاصل کیں اسے طرح ہم نصابی سرگرمیو ں ،سپورٹس کے شعبوں میں بھی اپنا لوہا منوایا اور صوبائی سطح کے مقابلوں میں اولین پوزیشنیں حاصل کیں ۔ اس موقع پر طالبات نے ویلکم ٹیبلو بھی پیش کئے۔ قبل ازیں ایس ایس پی اپریشن فراز احمد نے فیتہ کاٹ کر رئوف کیمپس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی