دیکھیے جہاں کو عورت کی نگاہ سے:ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان اور ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی کے تعاون سے وومن کانفرنس کا انعقاد

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں مورخہ دس جنوری 2024 کو چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی ڈاکٹر محمد علی تارڑ کے تعاون سے عورتوں کے حقوق کے متعلق ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ہیڈ وومن ونگ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان ساؤتھ پنجاب مس قرت العین رانا کی سربراہی میں یہ تقریب بہترین انداز میں شروع ہوئی۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسکالرز اور ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ عورت کے معاشرے میں کلیدی کردار کو اجاگر کیا گیا ۔ اس میں مہمان خصوصی مس سعیدہ آصف ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، ڈاکٹر محمد عمران ٹیچر انچارج ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس، ڈاکٹر اسماء مشتاق کنسلٹنٹ سائیکالوجسٹ ٹراما ڈی ایچ کیو ڈی جی خان، مس زرینہ بی بی سوشل ویلفیئر آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈی جی خان، مس فرح بشیر فاؤنڈر پریزیڈنٹ وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈی جی خان، ڈاکٹر رضوان الحسنین صدیقی کنسلٹنٹ نیورو سائیکائٹرسٹ، مس سمیرا بانو لیکچرر ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، ڈاکٹر طاہرہ شمشاد لیکچرر ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی غازی خان ڈیرہ غازی خان نے شرکت کی اور اپنے قیمتی الفاظ سے سامعین کو مفید کیا۔
اس تقریب میں مس سمیرا بانو لیکچرر ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی غازی یونیورسٹی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔
تمام سپیکرز نے وومن ایمپاورمنٹ کے حوالے اپنی رائے کا اظہار کیا اور گرل سٹوڈنٹس کو تاکید کی کہ وہ خود کو کسی سے کم تر نہ سمجھیں۔
اس تقریب کے ذریعے ایک شمع روشن کی گئی اور خواتین کے حقوق کے تحفظ تحریک کا آغاز کیا گیا۔
امید کی جاتی ہے کہ جنوبی پنجاب میں اس تحریک کے دیرپا اثرات مرتب ہوں گے۔
ہیڈ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان ساؤتھ پنجاب مس قرت العین رانا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا استحصال بند ہونا چاہیے اور تمام پہلو سے چاہے وہ تعلیم ہو ہو، ملازمت ہو یا گھریلو امور اور پراپرٹی کے حقوق، عورت کو برابری کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ جنوبی پنجاب میں تعلیم نسواں کو ترجیح دینی چاہیے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی