اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما وسابق ڈپٹی مئیر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ(ن)میاں محمد نواز شریف کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، پارٹی کے ساتھ مضبوطی سے منسلک ہیں اور عام انتخابات میں پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے ، وطن عزیز کو مسائل کی گرداب سے نکالنے کیلئے مسلم لیگ(ن) کی کامیابی ضروری ہے اور انشاء اللہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کریگا اور عوام کی زندگیوں میں خوشحالی اور آسانیاں لائیں گے ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے جمعہ کو شاہ اللہ دتہ ہائوس میں پارٹی عہدیداروںاوراہل علاقہ کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی عہدیداروں سمیت اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی ،سید ذیشان علی نقوی نے پارٹی قیادت، عہدیداروں اور اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حلقہ این اے 46سے مسلم لیگ(ن) کا امیدوار تھا تاہم قیادت کے ہر فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے بھرپور کوشاں رہوں گا انہوںنے کہا کہ اہل علاقہ نے جس پیار اور محبت کا اظہار کیا اس کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا اور لوگوں نے پارٹی وابستگی سے ہٹ کر تعاون اور سپورٹ کیا انہوںنے کہا کہ ہم نے نفرتوں کو ختم کرنا ہے ،پیار محبت اور امن کا درس دیتے ہیں اور پارٹی کی کامیابی کیلئے بھرپور مہم چلائیں گے اور پارٹی کو کامیاب کرانے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے انہوںنے کہا کہ اہل علاقہ کی سپورٹ سے علاقے کی ترقی کے لئے اقدام اٹھائیں گے ہر سطح پر اہل علاقہ کے ساتھ پہلے بھی تھے اور آئندہ بھی رہیں گے اہل علاقہ سے وعدہ کرتا ہوں آپ کے شانہ بشانہ رہوں گابطور ڈپٹی مئیر اسلام آباد اور علاقے کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے آئندہ بھی علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔