گزشتہ الیکشن میں ملازمین واسا سے کئے گئے تمام وعدے پورے کردیئے، محمد اسحاق میئو

گوجرانوالہ۔(سٹاف رپورٹر) واسا یونین کے ریفرنڈم کے سلسلہ میں واسا اتحاد یونین کے زیر اہتمام تیسرا بڑا جلسہ عالم چوک ڈسپوز ل پر منعقد ہوا ۔جس سے خطاب کرتے ہوئے واسا اتحاد یونین کے صدر محمد اسحاق میئو نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں ملازمین واسا سے کئے گئے تمام وعدے پورے کردیئے دوبارہ کامیابی کے بعد بھی ملازمین کی خدمت اور ترقیوں کا سفر جاری رہے گا۔ 17جنوری بروز بدھ شیرانوالہ باغ میں ہونے والے ریفرنڈم میں ملازمین سبز باغ دیکھانے والے ٹولے کو ایک بار پھر عبرتناک شکست دیکر انتخابی نشان کبوتر پر مہریں لگا کر واسا اتحاد یونین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔انہوں نے واسا اتحاد یونین کی گزشتہ دو سالہ کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ٹائم سکیل پرموشن کے 3سال سے پینڈنگ بقایا جات دلوائے گئے،ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرواکر 3200روپے کراوئی،تیرہویں تنخواہ پہلی بار مسلم اور کرسچن سٹاف ،کلریکل سٹاف اور سب انجینئرز کو اکٹھی دلوائی گئیں، OSDپوسٹوں کی منظوری اور ان کے بقایا جات ،تنخواہوں کی ادائیگی کروائی گئی ،عرصہ دراز سے اتوار کے دن ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کے بقایا جات جو رکے ہوئے تھے وہ جاری کروائے20 فیصد کوٹہ کے تحت واسا ملازمین کے بچوں کو بھرتی کروایا گیا،فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو کوٹہ 17.Aکے تحت بھرتی یقینی بنایا گیا،ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات جو عرصہ دراز سے رکے ہوئے تھے وہ دلوائے ،50% ( جی ڈی اے )الائونس کے بقایا جات کی ادائیگی شروع کروائی گئی،ا نشورنس پالیسی کے جرمانے معاف کرواکر تمام اقساط جمع کروائی گئیں،جی ڈی اے الائونس میں50%اضافہ کروایا گیا، معیاری یونیفارم اور کی سلائی کی مد میں دیئے جانے والے پیسوں میں 200 روپے کا اضافہ کیا گیا، ڈسپوزل ورکس / واٹرورکس پر ملازمین کے بیٹھنے کے لئے میز کرسیوں کی فراہمی،پہلی دفعہ کلرکوں کے لئے وردی /یونیفارم کی منظوری کروائی گئی تمام انچارج سیور مین/زون سپر وائزر کے لئے پٹرول کی منظوری کراوئی گئی،سکیل 1 سے 10تک ملازمین کیDPCجس میں سیورمین سپر وائزر/اسسٹنٹ پمپ آپریٹرکو ٹیوب ویل آپریٹرز کی سیٹ پر ترقی دلوائی گئی،فو تگی الائونس یونین فنڈ سے5000/.روپے 10,000روپے کردیا گیا۔معذور کوٹہ میں بھرتی ہونے والے ملازمین کا الائونس 2000/,روپے سے بڑھا کر 6000/,روپے کروایا گیا۔100%جی ڈی اے الائونس کے بقایا جات دلوائے گئے،عرصہ دراز سے آڈٹ ڈیپارٹمنٹ میں رکی فائلیں کلیئر کروائی گئیں اب تمام ریونیو سٹاف کے لئے پٹرول کی منظوری کروائی جائے گی ۔واسا کے تمام ملازمین اور ان کی فیملی کے لئے فری ڈسپنسری قائم کی جائے گی،ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کروایا جائے گا،واسا ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف دلوائے جائیں گے،ملازمین کو زیرو مارک اپ پر موٹر سائیکلیں دی جائیں گی،یونیفارم کی سلائی 600روپے سے بڑھا کر 1000روپے کی جائے گی۔جلسہ سے سرپرست اعلی مظفر چاند بٹ، چیئرمین یونین محمدافتخارچوہدری ،جنرل سیکرٹری عمانویل غوری ،اشرف گجر و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقصوداحمد گھمن ، فنانس سیکرٹری محسن رضا ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد عمران، سینئر نائب صدر تبسم وکی ،جوائنٹ سیکرٹری سعید انجم،آفس سیکرٹری آصف نصیر،سیکرٹری نشرواشاعت مشتاق مسیح،بشارت علی، ظہور احمد،شکیل سپروائزر،اشرف گجر،سرور مسیح،مشتاق سندھو ،پادری قیصر،ایلڈر یونس،عمانیویل عزیز،ندیم غوری ،ناصر جان،طارق مسیح،وکی سیمسن ،طارق سرور،عابد گل،عزیز بلا،یعقوب مسیح،آصف بھٹی، نوید سندھو، محمد علی ڈرائیور ،جوزف اقبال،بابا زبیر عبدالنبی سمیت دیگر ملازمین کی کثیرتعداد موجود تھی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی