اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی انجم عقیل خان کا آئی ٹین مرکز میں ڈاکٹر سعید اللّٰہ خان کی میزبانی میں جلسہ ہوا ۔جلسہ میں کثیر تعداد میں یونین کونسل 90 آئی ٹین ون سے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔امیدوار این اے 46 اسلام آباد انجم عقیل خان نے شرکاء سے خطاب کیا۔جلسہ میں رہنما خواتین ونگ میڈم کنیز فاطمہ ، صدر خواتین ونگ فرح اکبر ، صدر این اے 46 اسلام آباد میڈم نسرین اشرف، جنرل سیکرٹری میڈم نیئر سلطانہ ، کوارڈنیٹر الیکشن سیکٹر آئی ٹین ایڈووکیٹ احمد شعبان خان خیر اللہ جان ، ضیا فراز, راجہ احمد فہیم ستی ، تجمل عباسی ، قراہ العین ، فرح ا صغر ، عبدالمتین لک ، شیخ بشیر احمد ، نجیب اللہ چینا ، شیخ بشیر ، راجہ سمیر عابد ، سردار ارشد جدون ، مشتاق احمد ، حسن خان ، سردار عبدالمجید ، اسامہ ستی، رانا خلیق خالد ، مسعود بٹ ، جہانزیب بٹ و دیگر رہنماؤں سمیت کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔