آٹھ فروری کا دن مسائل میں الجھی ہوئی مظلوم عوام کی فتح کا دن ہو گا،حاجی اظہر قیوم ناہر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)امیدوار حلقہ این اے 81 حاجی اظہر قیوم ناہر، سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ حاجی مظہر قیوم ناہرا، امیدوار حلقہ پی پی 62 حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کا دن مسائل میں الجھی ہوئی مظلوم عوام کی فتح کا دن ہو گا ‘حلقہ کے عوام کی بہترین خدمت ہماری سیاست کا محور و مرکز ہے، ہماری فیملی کا کردار گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی ہے اور یہی ہمارا مشن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 62 کی سرکردہ شخصیات کی طرف سے حمایت کا اعلان کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حمایت کا اعلان کرنیوالوں میں حاجی عبدالرحمن کمبوہ، حاجی یٰسین کمبوہ، حاجی رشید کمبوہ، حاجی یونس کمبوہ، بائو رمضان کمبوہ، عدنان کمبوہ، سفیان کمبوہ، چودھری مجیب الرحمن کمبوہ، چودھری عامر کمبوہ ایڈوکیٹ، صدر انجمن تاجران چودھری حسیب الرحمن کمبوہ، چودھری عتیق الرحمن کمبوہ، سی او اجواء سٹی رانا تنویر، اسلم بھنگو، شفیق مکی والے سمیت دیگر شامل ہیں۔ حمایت کا اعلان کرنیوالوں کا کہنا تھا کہ (ن) لیگی امیدواروں حاجی اظہر قیوم ناہرا اور حاجی نواز چوہان کی انتخابی مہم کیلئے دن رات ایک کر دیں گے اور یہاں سے پارٹی امیدواروں کو جیت کو 100 فیصد یقینی بنائیں گے۔ تقریب سے حافظ زاہد، عمران مغل، مختار مغل، چودھری جاوید کمبوہ، یونس شمسی، گجر برادران، چودھری قاسم گجر، چودھری عنصر گجر، چودھری ابوبکر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی