اسلام آباد(نیوزڈیسک)پبلک سیکرٹریٹ این اے 46 خداداد ہائیٹس پر خواتین ونگ کی عہدیداران کی میٹنگ میں امیدوار قومی اسمبلی این اے 46 انجم عقیل خان نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی انجم عقیل خان ، سابق سینیٹر ، امیدوار قومی اسمبلی محترمہ نزہت صادق و دیگر نے خطاب کیا ،رہنما مسلم لیگ ن محترمہ کنیز فاطمہ ، رہنما مسلم لیگ ن محترمہ نوشابہ خان ، صدر خواتین ونگ فیڈرل کیپٹل امیدوار قومی اسمبلی فرح اکبر ناز ، صدر این اے 46 اسلام آباد نسرین اشرف ، نائب صدر سوشل میڈیا اسلام آباد فرزانہ کوثر و دیگر خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر انجم عقیل نے کہاکہ شریک خواتین کا اس الیکشن میں بہت اہم کردار ہے ،لوگوں کو بتائیں کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے مسلم لیگ ن ضروری ہے ، انجم عقیل خانے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں گھریلو خواتین نے جس کرب اور مشکلات میں گھر کا چولہا چلایا ہے وہ سب کے علم میں ہے ،انہوں نے کہاکہ2018 کے بعد تحریک انصاف کے دور حکومت میں مہنگائی ، بیروزگاری ، غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا 8 فروری کو تبدیلی نہیں بلکہ ملک میں تباہی کا بدلہ ووٹ سے لینا ہے،گزشتہ 10 سال حلقہ میں محرمیوں کا بدلہ ووٹ سے لینا ہے.