مسلم لیگ ن کو گوجر خان میں بڑا جھٹکا

گوجر خان سے مسلم لیگ ن کے رہنماو امیدوار ایم پی اے سابق چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس شاہ نے 8 فروری کے انتخابات کے لیے امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز احمد خان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لیگی رہنما کو اپنی پوری برادری کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے اور ان پر بھرپور اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے علاقے کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے کو دل و جان سے خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان کے عوام اپنے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کا سلسلہ جاری رہے۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان کی عوام کو جو حقوق پاکستان پیپلز پارٹی نے دیے ہیں وہ کسی اور جماعت نے نہیں دیے۔انہوں نے کہا کہ میری ساری سیاست جدو جہد کا مقصد گوجر خان کی عوام کی ترقی اور خوشحالی اور خطہ پوٹھوہار کے نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بنانا، روزگار فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس مقصد کے حصول کے لیے ہمیشہ ثابت قدم رہا ہوں اور آئندہ بھی رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان غیور عوام 8 فروری کو ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دیں اور انتخابی نشان تیر پر مہر ثبت کریں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی