جہاںزیب چٹھہ گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب

جہاںزیب چٹھہ گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)محکمہ واسا گوجرانوالہ کی سی بی اے یونین کا ریفرنڈم شیرانوالہ باغ میں منعقد ہوا صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پولنگ انتہائی پر امن ماحول میں ہوئی پولنگ کی نگرانی محکمہ لیبر کے افسران نے کی۔ ٹوٹل ووٹ 701 میں سے 670 کاسٹ ہوئے31 ووٹ کاسٹ نہیں ہوئے اور14 ،ووٹ کینسل ہوئے نتائج کے مطابق نیو واسا لیبر یونین پھول نے ریکارڈ 378 ووٹ لیکر کامیاب جہاںزیب چٹھہ گروپ نے میدان مار لیا۔ جبکہ برسر اقتدار واسا اتحاد یونین کبوتر کو 278 ووٹ ملے نیو واسا لیبر یونین جہاںزیب چٹھہ گروپ نے بھاری اکژیت سے جیت کر ریکارڈ قائم کردیا ۔ نیو واسا لیبر یونین کے سہیل سہوترا صدر، جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین،سینئر نائب صدر طارق وسیم ڈار،چیئرمین ملک عباس بشیر،چیف آرگنائزر عصمت اللہ بٹ،ایدیشنل جنرل سیکرٹری عمران بٹ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری چاند سہوترا،وائس چیئرمین بابا مراد منہاس سنائب صدر عابد ہیرا،شفیق بٹ،ہارون کھوکھر،آصف بھٹی،آرگنائزر نوید سندھو،فنانس سیکرٹری قیصر کھوکھر،ڈاکٹر رفیق،ارشد سہوترا،شفیق مٹو،مدثر بٹ،احسن کھوکھر،زمرون شاکر ،ملک منیر اور سیدہ توصیف ریاض سیکرٹری نشرواشاعت منتخب ہوگئے۔جیتنے کے بعد واسا ملازمین نے کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو ہار پہنائے پھولوں کی پتیاں نچھاور کئیں اور بھنگڑے ڈا لے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر گروپ قائدین جہاںزیب چٹھہ، میاں مصدق حسین،صدر یونین سہیل سہوترا،جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین،سینئر نائب صدر طارق وسیم ڈار،چیئرمین ملک عباس بشیر،ثاقب اشرف بٹ نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین واسا نے فرعو نیت اور ٹھیکیداری نظام کو بری طرح شکست دے دی ہے۔انہوں نیملازمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محنت اور خلوص سے ورکرز کے مسائل حل کروائیں گے غیر جانبدارانہ ریفرنڈم کے انعقاد پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اور گروپ قائد جہاںزیب چٹھہ کو تاریخی ریفرنڈم جیتنے پر مبارک باد دی ہے اور کہا کہ جہاںزیب چٹھہ واسا ملازمین کوان کے حقوق دلانے اور ان کے جائز مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کریں گے اور واسا ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے ۔بعد ازاں فاتح یونین سلمان خالد پومی بٹ کے آفس گئی جہاں پر پومی بٹ،عمران خالد بٹ کامران خالد گوگا بٹ نے جیتنے والے عہدیداروں کا استقبال کیا اور انہیں جیتنے پر مبارک باد دی ۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی