گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)ساوتھ سوڈان پاکستانی مصنوعات کیلئے بہت بٹری منڈی ہے یہاں پر تجارت کے مواقع بہت زیادہ اور مقابلے کا رجحان بھی کم ہے ان خیالات کا اظہار ساوتھ سوڈان میں پاکستانی اعزازی کونسل جنرل شاھد سجاد حسین کی قیادت میں وفد نے چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون سے گوجرانوالہ بزنس سینٹر میں دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر اطلاعات ساوتھ سوڈان جمعہ سٹیفن لوگا،ڈاکٹر ٹونگ چور میلک،ڈائریکٹر بزنس سینٹر عثمان باجوہ،خواجہ فائق کلیم،حبیب اللہ چوہدری،خواجہ شارق کلیم،چوہدری محسن،شہرو رشید،عمر محمود،رواحہ جمشید بٹ،اسامہ امجد،سید واجد علی نقوی و دیگر بھی موجود تھے ساوتھ سوڈان میں پاکستانی اعزازی کونسل جنرل شاھد سجاد حسین نے چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون کو کہا کہ ہم ساوتھ سوڈان میں بھی میڈ ان گوجرانوالہ انکلوئیر کی طرز پر ایک ڈسپلے سینٹر بنائیں گے جسمیں گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات بغیر معاوضے کے تشہیر کیلئے رکھی جائیں گی چیئرمین بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے ساوتھ سوڈان کے وفد کی پیشکش کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دیہانی کروائی انہوں نے کہا کہ افریقن مارکیٹ گوجرانوالہ کی ایکسپورٹ کیلئے بہت اہم منڈی ہے اور آپ کے دورہ کے بعد ساوتھ سوڈان مارکیٹ کی اہمیت ہمارے لئیے اور بھی بٹرھ گئی ہے۔