گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ آزادی اظہار پر بندش اور قید قابل قبول نہیں ہو سکتی، آٹھ فروری کے انتخابات میں تمام ووٹرز کو حق راہ ہی میں مکمل آزادی اور خودمختاری ہونی چاہیے،جمہوری جماعتیں سیاسی اقداراور روایات کو کھو رہی ہیں،عوام جھوٹے سیاسی نعروں پر اب اعتماد نہیں کریں گے،
8 فروری، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دینے والے حکمرانوں کی رخصت کا دن ہے،مہنگائی، بے روزگاری، غربت کی دلدل میں پھنسانے والی جماعتوں کو عوام ہمیشہ کے لیے مسترد کر دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی شوہر یافتہ نعت خواں قاری احمد رضا جماعتی کے والد گرامی استاڈالحفاظ شیخ القرآن قاری قاری منیر احمد جماعتی رحمۃ اللہ تعالی کی عرس پاک کی تقریب پر کیا، جبکہ اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی، سٹی صدر عطا الرحمن خان صافی، محمد آصف مغل، فائق قادری، حافظ محمد شعیب،صاحبزادہ اسامہ زمان نوری،قاری الیاس قادری اور دیگر بھی موجود تھے، محمد زاہد حبیب قادری نے مزید کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی معاشی اور معاشرتی صورتحال غیر واضح اور مایوس کن ہے،بلوچ عوام کا احساس محرومی ختم کرنا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے،
قیام پاکستان سے اج تک عوام بہتر تعلیم اور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔ عوام انتخابات کے غیر حقیقی نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے، اربوں ڈالر کا غیر ملکی قرض کی ذمہ دار سیاسی حکومتیں مزید عوام پر مسلط نہیں کی جا سکتی،کمزورسیاسی جماعتیں جمہوریت کو مستحکم نہیں کرسکتی.