اقتدار میں آکر شہر کی ترقی و تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، توفیق احمد بٹ

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم،امیدوارایم این اے شاہد عثمان ابراہیم اور امیدوار ایم پی اے توفیق احمد بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اقتدار میں آکر شہر کی ترقی و تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔پرانی سبزی منڈی میں سابق تاجر دشمن حکومت کی طرف سے بنائی گئی چاردیواری کو گرا کر کے متاثرین تاجروں کو کو انکی جگہ پر پھر سے بحال کریں گے ، تاجر برادری میاں نواز شریف کی زیر قیادت ملکی ترقی کے لئے فعال کردار ادا کرے گی،تاجر ساتھیوں سے اپیل ہے کہ وہ لیگی امیدواروں کی کامیابی کے لئے گھر گھر رابطہ مہم شروع کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران پرانی سبزی منڈی کے زیر اہتمام منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرانجمن تاجران پرانی سبزی منڈی کے صدر حافظ محمد الیا س،مرکزی تاجر امن کمیٹی کے صدر میاں محمد اکرم و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ صدر حافظ محمد الیا س نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے مہمانوں کی توجہ پرانی سبزی منڈی سے متعلق اہم مسلئے کی جانب دلانا چاہتا ہوں بیرسٹر عثمان ابراہیم سابق ایم این اے اس معاملے سے بخوبی واقف ہیں کہ ہم جس جگہ پر آپ کو خوش آمدید کہ رہے ہیں 4سال قبل 73خاندانوں کا پیٹ پال رہے تھے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ان متاثرتاجروں کو رنجیت سینگھ کی حویلی کی تعزین و آرائش کرنے کی آڑ میں اس وجہ سے تاجروں کو یہاں سے بیدخل کردیا کہ ان لوگوں نے مسلم لیگ کا پرچم تھام رکھا تھا مجھے اور میرے جنرل سیکرٹری کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کردیا گیا جب ہائی کورٹ نے ایک مہینے کے بعد ان کو رہا کرنے کا حکم دیا تو دہشت گردی کا پرچہ کاٹ دیا جو آج بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہے ،سپریم کورٹ میں آج بھی توہین عدالت کا مقدمہ زیر سماعت ہے ہم اپنی قیادت سے بجا طور پر توقع رکھتے ہیں کہ اقتدار میں آنے کے بعد ہم تاجروں کو بھلا نہیں دیا جائے گا ،بیرسٹر عثمان ابراہیم سابق ایم این اے نے اس سے پہلے بھی جب کبھی پرانی سبزی منڈی کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہماری داد رسی کی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اب بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈی سی کے ایک انتظامی آرڈر کے تحت اس کو پرانی حیثیت میں بحال کروایاجائے گا تاکہ اس ظلم کی تلافی ہوسکے جو ہم لوگوں کو فقط مسلم لیگ کا نعرہ لگانے پر دی گئی یہ 73خاندان ہی نہیں 800لوگ ہیں جو فاقہ کشی کا شکار ہیں ۔توفیق احمد بٹ اور شاہد عثمان ابراہیم کی کامیابی کے لئے میدان عمل میں ہیں ۔قبل ازیں جب سابق وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم،امیدوارایم این اے شاہد عثمان ابراہیم اور امیدوار ایم پی اے توفیق احمد بٹ بازار میں پہنچے تو تاجروں نے شاندار استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کئیں اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ