چیئرمین انجمن آرائیاں گوجرانوالہ چوہدری محمد سرفراز مہر کی جانب سے پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

گوجرانوالہ(حافظ عبدالجبار سے)چیئرمین انجمن آرائیاں گوجرانوالہ چوہدری محمد سرفراز مہر کی جانب سے انجمن ارائیاں کے سیکرٹری اطلاعات و نو منتخب سینئر نائب صدر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن گوجرانوالہ میاں تنویر ساحل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ عبدالجبار و دیگر دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ تقریب میں پرنٹ میڈیا کے چیئرمین سید احمد علی رضا ، جنرل سیکرٹری عاطف چاند بٹ ، نائب صدر چوہدری توصیف احمد ، ماجد جٹ ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ عبدالجبار ، ایگزیکٹو ممبر میاں دلشاد ،خواجہ دانش ، شیخ راشد ، ایڈیٹر روزنامہ کارگر انجینئر محمد ابوذر مغل و دیگر نے شرکت کی۔ عشائیہ میں صدر انجمن آرائیاں گوجرانوالہ چوہدری وسیم محمد، سینئر رہنما پیپلز پارٹی چوہدری محمد اقبال مہر، چوہدری ضیا المصطفی، چوہدری ریاض مہر آف باغبانپورہ، میاں اشتیاق، چوہدری محمد اسلم سابقہ کونسلر،چوہدری محمد بابر رضوان باجوہ،چوہدری کاشف خالد مہر، مولانا حافظ امجد محمود معاویہ جنرل سیکرٹری سیٹیزن پروٹیکشن کونسل گوجرانوالہ، چوہدری پرویز مہر، عمر سرفراز مہر، سیٹھ سیف اللہ و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری محمد سرفراز مہر اور چوہدری محمد وسیم مہر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب رجیم صحافیوں کے حقوق کی علمبردار ہے، پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی کارکردگی لائق تحسین ہے، صحافیوں کے لئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے والے صحافی ہمارے سروں کا تاج ہیں، صحافیوں کے اقدار کی پاسبان پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن گوجرانوالہ ہے۔ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے صحافی معاشرے میں آنکھ کی حیثیت رکھتے ہیں، علاقے کی ترقی و خوشحالی اور عام لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے صحافیوں ہمیشہ اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا۔ کہ مقامی صحافیوں کی کارکردگی کو ہم سراہتے ہیں۔ جن صحافیوں نے شہر میں ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جہنوں نے مظلوموں کو انصاف دلوانے کیلئے علاقے میں تعمیر ترقی اور ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے ہمیشہ قلم کی طاقت سے عوام کی آواز کو اربابِ اختیار تک پہنچایا اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی کوشش کی۔ انجمن ارائیاں ہمیشہ ان صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ